123 ارب ڈالر کی مالی ضروریات: پاکستان کا آئندہ 5 برس تک آئی ایم ایف پر انحصار کا امکان

image

پاکستان کے آئندہ پانچ برسوں تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرامز پر انحصار برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ ملک کو اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر 123 ارب ڈالر کی بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہوگا۔

دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان کا 7 ارب ڈالر مالیت کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام آئندہ سال ستمبر یا اکتوبر میں مکمل ہوجائے گا، تاہم قرضوں کی ادائیگی اور بیرونی مالیاتی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ملک کو دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑ سکتا ہے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 2026-27 کے دوران پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات 21.2 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے، جبکہ مالی سال 2027-28 میں یہ ضروریات بڑھ کر ریکارڈ 29 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

اسی طرح مالی سال 2028-29 میں بیرونی مالی ضروریات کا حجم 23 ارب 59 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، جبکہ مالی سال 2029-30 میں پاکستان کو 22 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ درکار ہوگی۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2030-31 کے دوران بیرونی مالی ضروریات ایک بار پھر بڑھ کر 26 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

دوسری جانب آئندہ مالی سال کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.6 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے، جو ملکی معیشت کو درپیش بیرونی مالیاتی دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US