چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری سے 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر وفاقی حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج ارشد اقبال اور سیشن جج شہزاد رضا کی خدمات عوامی مفاد کے پیش نظر وفاقی حکومت کے حوالے کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ججز کو بینکنگ عدالتوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ سیشن جج ارشد اقبال کو بینکنگ کورٹ نمبر 2 لاہور میں خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ سیشن جج شہزاد رضا بھی وفاقی حکومت کے تحت اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عوامی مفاد اور عدالتی امور کی مؤثر انجام دہی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہیں۔