احتجاجی کال کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر کی سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت

image

حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے 9 جون کو دی گئی احتجاجی کال کے پیش نظر سیاحوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 5 جون سے 20 جون تک آزاد کشمیر کا سفر کرنے یا خطے میں داخل ہونے سے گریز کریں تاکہ ممکنہ مشکلات اور سفری رکاوٹوں سے بچا جاسکے۔

حکومت نے آزاد کشمیر میں سیاحت، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لیے موجود افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 5 جون کی شام تک خطے کی حدود سے باہر چلے جائیں، تاکہ احتجاجی سرگرمیوں کے دوران انہیں کسی قسم کی دشواری یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کے مطابق ایڈوائزری کا مقصد عوام اور سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US