فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ جاری کرنے کا فیصلہ

image

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط رواں ماہ کے دوران مستحقین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ آپریٹرز، موٹرسائیکل مالکان اور کسانوں کو فیول سبسڈی کی فراہمی کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اسکیم پر عملدرآمد، شفافیت، احتساب اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطہ کاری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد عام شہریوں اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیول سبسڈی اسکیم کی پانچویں اور چھٹی قسط اسی ماہ کے دوران اہل افراد تک پہنچا دی جائے گی تاکہ انہیں بروقت مالی معاونت فراہم کی جاسکے۔

نائب وزیرِ اعظم نے اسکیم کی مجموعی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سبسڈی کی تقسیم کا عمل مؤثر، شفاف اور بروقت مکمل کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US