حکومتِ سندھ کا نارکوٹکس کنٹرول فورس بنانے کا فیصلہ

image

حکومتِ سندھ نے نارکوٹکس کنٹرول فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول فورس اور پولیس مل کر منشیات کے خلاف کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کنٹرول فورس کے حوالے سے پولیس کو بھی اختیارات دینے پر بات کی گئی، پنکی پر سندھ میں 12، اے این ایف میں 1 اور پنجاب کے 5 کیسز ہیں، پنکی کیس میں ملوث کسی فرد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US