ہسپر ہوپر گلیشیئر پگھلنے سے پانی کی سطح میں اضافہ، این ڈی ایم اے الرٹ

image

گلگت بلتستان میں ہسپر ہوپر گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ہسپر ہوپر کے مقام پر دریا میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہوا ہے تاہم ادارہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

انتظامیہ کو دریا کے کنارے آباد علاقوں میں رہائشیوں کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع گلگت کے علاقوں بشمول گورو جگلوٹ، رحیم آباد، نومل، جوتل، جگلوٹ کالونی اور چلمش کے رہائشی احتیاط کریں، جبکہ مسافروں کو بھی خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہنے کے لیے پاک این ڈی ایم اے الرٹ ایپ استعمال کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US