گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان عام انتخابات میں مجموعی طور پر 403 امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس سے قبل، اسمبلی کی نشستوں کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کا روایتی جوش و خروش اور رش دیکھنے میں آیا، جہاں لوگ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے رہے۔
پولنگ کا یہ عمل صبح سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پرامن طریقے سے جاری رہا۔