پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تحفظات پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور دراز علاقوں میں منتقل کر کے پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک کو متاثر کیا گیا ہے، جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عملہ بھی تاخیر سے پہنچا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابی عمل کو جان بوجھ کر سست روی کا شکار کرنا منصفانہ الیکشن پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
پی پی پی رہنما نے واضح طور پر کہا کہ جب تک پولنگ اسٹیشنز پر موجود تمام ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر لیتے، تب تک انتخابی عملے کو وہاں سے جانے نہیں دیا جائے گا۔