کراچی میں گرمی کی لہر ، درجہ حرارت 38 ڈگری تک پہنچنے کی پیش گوئی

image

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج سے 12 جون تک گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، تاہم شدید گرمی کے دوران شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US