راولاکوٹ واقعہ: مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے 3 ساتھی ہلاک ہوئے، ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

image

ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ راولاکوٹ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے دوران سی ایم ایچ راولاکوٹ کے محاصرے کے وقت مسلح عناصر کی فائرنگ سے ان کے اپنے تین افراد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق 7 جون کو کالعدم قرار دی گئی ایکشن کمیٹی سے وابستہ مسلح عناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مبینہ طور پر منظم انداز میں فائرنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) راولاکوٹ کا محاصرہ بھی کیا، جس کے باعث اسپتال میں جاری معمول کی طبی سرگرمیاں اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات شدید متاثر ہوئیں۔

ترجمان آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ صورتحال کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل، بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پیشہ ورانہ انداز میں اقدامات کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے لانے کے لیے شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US