صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات، بجٹ اور آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایوانِ صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے، جبکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی بجٹ کمیٹی کے ارکان بھی صدر مملکت کے ساتھ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی بجٹ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ کی تیاری، اہم معاشی معاملات اور حکومتی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے، جبکہ آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور وہاں امن و امان سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US