کراچی میں ہیٹ ویو کا آج پہلا دن، درجہ حرارت کہاں تک جاسکتا ہے؟

image

کراچی میں ہیٹ ویو (شدید گرمی کی لہر) کا پہلا دن ہے، جس کے اثرات آج سے شروع ہو کر اگلے چند دنوں میں بتدریج بڑھیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، تاہم ہوا میں نمی کے تناسب کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 47 سے 53+ ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی شدید محسوس ہونے والا درجہ حرارت ہی ہیٹ اسٹروک اور گرمی سے متعلق دیگر صحت کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وافر مقدار میں پانی پیئیں، صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، ہلکی اور سادہ غذا کا استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US