اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری مہنگائی سے پریشان

image

ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھی، آٹا، چاول، چینی اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

مارکیٹ سروے کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل 595 سے 618 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی اور آئل کی قیمت 540 سے 545 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مختلف اقسام کے معیاری چاول 420 سے 640 روپے فی کلوگرام کے درمیان فروخت کیے جا رہے ہیں، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ 150 سے 165 روپے فی کلوگرام تک جا پہنچی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کے مطابق متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا روز بروز مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عام شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US