راولاکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، طلال چوہدری

image

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ راولاکوٹ اور دیگر مقامات پر صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور آزاد کشمیر میں حالات نارمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ریاستی ادارے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔

طلال چوہدری کے مطابق ایک کالعدم تنظیم بےنقاب ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ روز سامنے آنے والی ایک آڈیو بھی اس صورتحال کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عملدرآمد کے باوجود پیش آنے والے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بعض عناصر کے مقاصد کچھ اور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی شرپسندی یا قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US