جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مفرور رہنماؤں کی گرفتاری پر ایک کروڑ کا انعام

image

مظفرآباد: پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر نے کالعدم قرار دی گئی تنظیم 'جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مفرور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے ایک خطیر رقم کا انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

قائم مقام صدر کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق جو کوئی بھی شخص کالعدم کمیٹی کے کلیدی رہنماؤں شوکت نواز میر، خواجہ مہران ارشد، عمر نذیر کشمیری اور سردار امان کشمیری کی گرفتاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت یا ٹھوس معلومات فراہم کرے گا، اسے ایک کروڑ پاکستانی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مفرور رہنماؤں کی گرفتاری اور قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US