محکمہ موسمیات کا الرٹ، گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بھی شدید گرمی کی توقع ہے تاہم خیبرپختونخوا کے کوہستان اور مالاکنڈ کے چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US