صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کا ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، اللہ تعالیٰ سے ان کے لیے جوارِ رحمت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس سے قبل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر اور صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھی ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US