گوادر ایئرپورٹ کا ریڈیو نیویگیشن نظام معطل، متبادل انتظامات کے تحت فضائی آپریشنز جاری

image

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تکنیکی خرابی کے باعث گوادر ایئرپورٹ کے ریڈیو نیویگیشن نظام (DVOR) کو عارضی طور پر 16 جون تک معطل کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹم کے ذریعے فضائی عملے کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ نیویگیشن کی یہ اہم سہولت آئندہ چند روز تک دستیاب نہیں ہوگی، جس کے باعث پروازوں کی رہنمائی کے لیے متبادل طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے متعلقہ ماہرین کی جانب سے مرمتی کام تیزی سے جاری ہے تاکہ نظام کو جلد از جلد بحال کیا جاسکے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نیویگیشن سسٹم کی بحالی تک گوادر ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متبادل انتظامات کے تحت محفوظ انداز میں جاری رہیں گے اور پروازوں کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US