وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان فٹبال ٹیم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 2026 ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر چیمپئن بننے پر پاکستان فٹبال ٹیم، کوچز اور انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل، غیر معمولی عزم اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا باضابطہ بین الاقوامی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے، جو ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی فٹبال ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم عالمی سطح پر سربلند رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US