پاکستان کا بھارت کے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بیان مسترد

image

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) سے متعلق بیان کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف مبینہ طور پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقین ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US