وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کی نظرِ ثانی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا حقِ دفاع بحال کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جبکہ آج جسٹس عائشہ ملک نے دو کے مقابلے میں ایک کی اکثریت سے مختصر فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے کے بعد کیس دوبارہ ٹرائل مرحلے میں جانے کا امکان ہے، جہاں فریقین کو دوبارہ اپنے دلائل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
یہ ہرجانہ کیس وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس میں قانونی کارروائی آئندہ مرحلے میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔