پاکستان کے بحری دفاع میں اہم سنگِ میل، پہلی ہنگور کلاس آبدوز پاکستان پہنچ گئی

image

پاکستان کے بحری دفاع میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی پہلی ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ہنگور پاکستان پہنچ گئی ہے، جسے ملکی بحری تاریخ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

بحیرۂ عرب کی وسعتوں میں پاکستان کے ساحلوں کی جانب پیش قدمی کرتی یہ جدید آبدوز محض ایک عسکری پلیٹ فارم نہیں بلکہ پاکستان کی بحری قوت، دفاعی خود اعتمادی اور جدید عسکری صلاحیتوں کی نئی علامت ہے۔

پی این ایس ہنگور کی پاک بحریہ کے فلیٹ میں شمولیت سے ملک کی سمندری دفاعی صلاحیت مزید مستحکم ہو گی۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ آبدوز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ، ساحلی دفاع اور خطے میں بحری توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا، جبکہ یہ پیش رفت پاکستان کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

آج کا دن پاکستان کی سمندری تاریخ میں ایک نئے باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جہاں پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی آمد نے قومی دفاع کو ایک نئی جہت عطا کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US