پنجاب حکومت نے عوام کو فراہم کی جانے والی مفت پبلک ٹرانسپورٹ سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد صوبے میں مختلف ٹرانسپورٹ سروسز پر کل سے دوبارہ کرایہ وصول کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اورنج لائن ٹرین، لاہور میٹرو بس اور اسپیڈو بس سروس پر مسافروں سے معمول کے مطابق کرایہ وصولی دوبارہ شروع کر دی جائے گی اور مفت سفر کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام کو عارضی ریلیف دینے کے لیے کرایہ وصولی معطل کی گئی تھی تاہم اب یہ سہولت واپس لے کر کرایوں کا دوبارہ نفاذ کیا جا رہا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ کل سے تمام مسافروں کو مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا اور اس حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔