گوادر کے مغربی ساحل پر تقریباً 20 کلو میٹر کے ساحلی علاقے میں خام تیل پھیلنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے باعث علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگئی ہے۔
ساحل پر خام تیل جمع ہونے سے سمندری حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ مقامی ماہی گیر برادری کی روزگار پر بھی منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق یہ آلودگی ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے منسلک ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ مغربی سمت سے چلنے والی تیز ہواؤں نے تیل کو بہا کر مکران کے ساحل تک پہنچایا ہو۔