کوئٹہ: تیزاب گردی واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ایک ہفتے سے جاری

image

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سول اسپتال کی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ایک ہفتے سے جاری ہے، جس کے باعث سرکاری اسپتالوں میں طبی خدمات شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے نتیجے میں سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور ہنگامی طبی سروسز بند ہیں، جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ کے سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی احتجاجی ہڑتال جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US