خیبر پختونخوا: آندھی اور تیز بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی

image

خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی، آسمانی بجلی اور موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بنوں، شانگلہ اور مانسہرہ سمیت مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے، جن کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے تحت ان حادثات میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور متعلقہ ادارے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US