چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت پاکستان پیپلز پارٹی ہی تشکیل دے گی اور اس سلسلے میں پارٹی کی سیاسی حکمت عملی پر عمل جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں کامیاب ہونے والے تمام اراکین اسمبلی سے رابطے کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے حکومت سازی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ہدایت کی کہ حکومت سازی کے مرحلے میں تمام متعلقہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ گلگت بلتستان میں مفاہمت، سیاسی ہم آہنگی اور وسیع اتفاقِ رائے کی بنیاد پر ایسی حکومت قائم کی جائے گی جو خطے کے عوام کی توقعات پر پورا اترسکے۔