خواجہ آصف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر ردعمل، آئین سے وفاداری پر زور

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بعض عناصر کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں اور ان کے اقدامات قابل تشویش ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، جنہیں ملک کے آئین کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

خواجہ آصف کے مطابق آئین پاکستان کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے، جس پر ہر حال میں عمل ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت اور مکالمے کا آغاز ریاست سے وفاداری اور مکمل آئینی اطاعت سے ہوتا ہے، جس کے بغیر کسی بھی معاملے میں پیش رفت ممکن نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US