احتجاج کی کال بے اثر، آزاد کشمیر میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری

image

مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کی کال کے باوجود معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری رہے اور کاروباری سرگرمیوں پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد، میرپور، بھمبر، کوٹلی اور دیگر اضلاع میں بازار، تجارتی مراکز اور سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معمول کے مطابق دیکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق شہری اپنی روزمرہ مصروفیات میں مصروف رہے اور بیشتر علاقوں میں امن و امان کی صورتحال معمول پر رہی۔ احتجاج کی کال کے باوجود کسی بڑے عوامی اجتماع یا غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں اور کاروباری زندگی متاثر نہیں ہوئی، جبکہ سیکیورٹی ادارے بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US