پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں صوبائی بجٹ پر پارٹی کے تحفظات اور آئندہ حکمت عملی پر ارکان کو بریفنگ دی جائے گی۔
پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے سامنے پیش کیے۔ اس موقع پر انہیں بجٹ کی تفصیلات، مختلف محکموں کے اخراجات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ مجوزہ بجٹ میں لاہور کو زیادہ فنڈز دیے گئے ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع کو نسبتاً نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ستھرا پنجاب منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں وسائل کی تقسیم پر تحفظات موجود ہیں جن پر پارٹی اجلاس میں تفصیلی غور کیا جائے گا۔