قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس، انکم ٹیکس ریٹرنز الیکٹرانک ذرائع سے جمع کروانے کی تجویز منظور

image

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرنز صرف الیکٹرانک ذرائع سے جمع کروانے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اب انکم ٹیکس ریٹرن صرف 'آئرس' (Iris) کے ذریعے الیکٹرانک طور پر جمع کروانا لازمی ہوگا، جبکہ کمپنیوں کے مالیاتی گوشوارے بھی مشین ریڈایبل فارمیٹ میں جمع کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2013 سے مینوئل ریٹرنز جمع نہیں کیے جا رہے تھے، تاہم گوجرانوالہ سمیت چند شہروں سے اب بھی ریٹرنز مینوئلی موصول ہورہے تھے، جس کے بعد اب مکمل طور پر الیکٹرانک ریٹرنز جمع کرانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، کمیٹی نے الگورتھمک سیٹلمنٹ میکانزم قبول کرنے والوں کو ریوائزڈ ریٹرن کی سہولت دینے کی تجویز بھی منظور کی ہے۔

ایف بی آر حکام نے واضح کیا ہے کہ الگورتھمک سیٹلمنٹ کے تحت ریٹرن پر کمشنر کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی اور یہ طریقہ اختیار کرنے والے ٹیکس دہندگان پر الگ سے کوئی جرمانہ یا سرچارج لاگو نہیں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US