کے پی کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سرپلس نہیں ہوگا، شوکت یوسفزئی

image

خیبر پختونخوا کا آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ آج دوپہر دو بجے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا صوبائی بجٹ نہ تو متوازن ہوگا اور نہ ہی سرپلس، بلکہ اسے تقریباً 50 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا جبکہ بجٹ کی تیاری حقیقی آمدن اور دستیاب مالی وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مالی معاملات میں ذمہ دارانہ حکمت عملی اختیار کی ہے اور بجٹ کی تیاری کا کریڈٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کو جاتا ہے جنہوں نے موجودہ مالی حالات کے مطابق بجٹ مرتب کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US