بلوچستان تعلیم و صحت کے فی کس بجٹ میں دیگر صوبوں سے آگے

image

حالیہ بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان نے تعلیم اور صحت کے فی کس بجٹ کے لحاظ سے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جہاں ان دونوں شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی 12 کروڑ 76 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 750 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت فی کس خرچ 5 ہزار 873 روپے بنتا ہے۔

اس کے مقابلے میں بلوچستان کی 1 کروڑ 48 لاکھ سے زائد آبادی کے لیے 144 ارب روپے کا تعلیمی بجٹ رکھا گیا ہے، جس کے مطابق فی کس تعلیمی خرچ 9 ہزار 668 روپے بنتا ہے۔

صحت کے شعبے میں بھی بلوچستان فی کس اخراجات کے لحاظ سے آگے ہے۔ پنجاب کے لیے 500 ارب روپے کا صحت بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت فی کس خرچ 3 ہزار 915 روپے بنتا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے لیے 96 ارب روپے کا صحت بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے مطابق فی کس صحت خرچ 6 ہزار 445 روپے بنتا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان نے محدود آبادی کے باوجود تعلیم اور صحت کے شعبوں میں فی کس زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US