کراچی: ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل، شہری شدید مشکلات کا شکار

image

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کو ایک بار پھر شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال جاری ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ہڑتال ختم کرانے کے لیے تاحال کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آئے۔

ہڑتال کے باعث شہری، خصوصاً مزدور طبقہ اور ملازمت پیشہ افراد، اپنی روزمرہ سرگرمیوں کے لیے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ اسپتالوں، بالخصوص سول اور جناح اسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب شہر میں ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں چنگچی رکشہ اور آن لائن کرایوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US