کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور کو علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ

image

بلوچستان حکومت نے تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید جدید اور بہترین علاج کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ ڈاکٹر ماہ نور اس وقت کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت کے پیش نظر مزید ایک ہفتے تک علاج جاری رکھا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق حکومت نے متاثرہ ڈاکٹر کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے امریکا بھیجنے کی قانونی اور سفارتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، اور انہیں جلد از جلد بیرون ملک روانہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت متاثرہ خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US