آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ مختلف شہروں میں تجارتی اور سماجی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔
دارالحکومت مظفرآباد سمیت کوٹلی، میرپور، بھمبر اور دیگر اضلاع میں مارکیٹیں، دکانیں اور کاروباری مراکز کھلے رہے، جہاں شہریوں کی معمول کے مطابق آمدورفت دیکھی گئی۔
مظفرآباد کے مرکزی تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں اور تاجروں نے روزمرہ کے معمول کے مطابق کاروبار کیا۔ مختلف علاقوں میں تعلیمی، سماجی اور تجارتی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام نے پرامن ماحول کو ترجیح دیتے ہوئے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا، جبکہ مختلف شہروں میں شہریوں کی بڑی تعداد معمول کے مطابق اپنے کاموں میں مصروف رہی۔