سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی جہاں سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے عہدے کا حلف لیا۔
سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جسٹس منیب اختر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔
تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے جج صاحبان نے شرکت کی، جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے تقریب کی کارروائی چلائی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر افسران اور عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔