اسلام آباد: ایچ 9 اتوار بازار میں آتشزدگی، 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے

image

اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 335 دکانیں اور اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑکی، جبکہ دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بازار کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث 335 دکانیں اور اسٹالز متاثر ہوئے ہیں، تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے کے واقعے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US