حکومتِ بلوچستان نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے تحفظ کے پیش نظر صوبے بھر میں درختوں کی کٹائی پر ایک سال کے لیے مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محفوظ درختوں کی کٹائی، ذخیرہ کرنے، جمع کرنے اور ایک مقام سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے پر پابندی نافذ العمل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی بلوچستان فاریسٹ ایکٹ 2022 کے تحت عائد کی گئی ہے اور ایک سال یا آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
صوبائی حکومت نے متعلقہ اداروں اور حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ جنگلات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو مؤثر بنایا جاسکے۔