9 اور 10 محرم: اورنج لائن ٹرین سروس جاری، میٹرو اور سپیڈو بسیں دو روز بند رہیں گی

image

محرم الحرام کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے پیش نظر میٹرو بس، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروسز دو روز کے لیے معطل رہیں گی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق 9 اور 10 محرم کو اورنج لائن ٹرین کے روٹس اور اوقاتِ کار میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور شہری معمول کے مطابق اس سروس سے استفادہ کرسکیں گے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور جلوسوں کے باعث لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بس، الیکٹرک بس اور سپیڈو بس سروسز عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق 9 اور 10 محرم کے دوران صرف اورنج لائن ٹرین سروس فعال رہے گی، جبکہ دیگر ماس ٹرانزٹ بس سروسز دو روز بعد دوبارہ معمول کے مطابق بحال کر دی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US