بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی میں زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی شہر سے 57 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
دوسری جانب ضلع کوہلو میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر نوٹ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہلو شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔