موسم گرما کی تعطیلات، وادی کاغان میں سیاحوں کا غیر معمولی رش

image

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کاغان کا رخ کر لیا، جس کے باعث علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد سیاح وادی کاغان پہنچے، جن میں 30 غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق وادی کاغان صوبے میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی سیاحتی منزل رہی، جبکہ رات گئے تک سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا عملہ مختلف مقامات پر تعینات ہے، جو سیاحوں کو سہولیات اور رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

کے ڈی اے انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریائے کنہار اور دیگر ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ سیاحت کا مظاہرہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US