نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کو مسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے ادا کیے جانے والے مثبت کردار کی کھل کر تعریف کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان خطے اور دنیا بھر میں امن کے قیام، بامقصد مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔