گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ یکم جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب چیف منسٹر سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوگی، جس میں اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک ہوں گے، جبکہ مہمانوں کو دعوت ناموں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں 22 جون کو ہونے والے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ کامیاب ہوئے تھے اور انہیں نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔