عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مبینہ قیدِ تنہائی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں مبینہ طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

جسٹس خادم حسین سومرو پیر 29 جون کو علیمہ خان اور مبشرہ بی بی کی جانب سے دائر کی گئی الگ الگ درخواستوں کی سماعت کریں گے، جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں قیدیوں کو قیدِ تنہائی میں نہ رکھا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے نئے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق یہ درخواستیں پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

کاز لسٹ میں درج ہے کہ جسٹس خادم حسین سومرو عمران خان اور بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر قیدِ تنہائی میں رکھنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US