وفاقی حکومت کا غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی گرفتاری کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری آزاد کشمیر اور چیف کمشنر اسلام آباد کو باقاعدہ خطوط ارسال کردیے ہیں۔

مراسلے کے مطابق 10 جولائی سے ویزا کے بغیر مقیم کسی بھی افغان شہری کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ ویزا کی مدت ختم ہونے (اوور اسٹے) کے کیسز سمیت تمام غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی (ڈی پورٹیشن) کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔

وزارت داخلہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

خط میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ 11 جولائی سے روزانہ کی بنیاد پر وزارت داخلہ کو تفصیلی رپورٹ بھیجی جائے، جس میں گرفتار کیے گئے افغان شہریوں کی تعداد، ان کے خلاف کی جانے والی کارروائی اور موجودہ حیثیت کی تفصیلات لازمی شامل ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US