ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا باقاعدہ آغاز تہران کی مصلیٰ مسجد اور اطراف میں ہو گیا، جہاں لاکھوں سوگوار آخری دیدار اور خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق مرکزی نمازِ جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی پڑھائیں گے، تاہم اس حوالے سے تاحال سرکاری اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سیکیورٹی خدشات کے باعث نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کریں گے۔
نمازِ جنازہ کے اجتماعات 4 سے 6 جولائی تک تہران، 7 جولائی کو قم، 8 جولائی کو نجف اور کربلا جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں منعقد ہوں گے، جہاں تدفین بھی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق آخری رسومات میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔