ٹرمپ کے مواخذے کی گونج، ڈیموکریٹس کو مزید 13 سینیٹرز کی حمایت درکار

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں مزید 13 ووٹوں کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

امریکی سینیٹ 100 ارکان پر مشتمل ہے جہاں صدر کو مواخذے کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 67 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ڈیموکریٹس کے تمام 54 ارکان بھی مواخذے کے حق میں ووٹ دیں تو انہیں مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

امریکی آئین کے تحت مواخذے کی کارروائی ایوانِ نمائندگان سے شروع ہوتی ہے جہاں صدر کے خلاف الزامات کی منظوری دی جاتی ہے جبکہ سینیٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد صدر کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی حاصل کرلیتے ہیں تو ٹرمپ کو سیاسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، تاہم صرف سادہ اکثریت سے صدر کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US