پاکستانی خاتون کی دعاؤں نے امریکی سیاستدان عبدالالسید کا دل جیت لیا

image

امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کی انتخابی مہم کے دوران مسلمان سیاستدان عبدالالسید اور ایک پاکستانی خاتون کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو توجہ کا مرکز بن گئی۔

گفتگو کے دوران عبدالالسید نے پاکستانی خاتون سے پوچھا، ’’کیا آپ میرے لیے بہت دعائیں کرتی ہیں؟‘‘ جس پر خاتون نے جواب دیا، ’’جی بالکل۔‘‘

خاتون کا جواب سن کر عبدالالسید نے کہا، ’’یہی میرے لیے سب سے اہم چیز ہے۔‘‘

اس مختصر مگر محبت بھرے مکالمے میں پاکستانی خاتون نے عبدالالسید کے لیے اپنی دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر انہوں نے خوشی اور شکریے کے جذبات ظاہر کیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US