برطانیہ کے ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، جبکہ یورپ کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 پروازوں کا رخ تبدیل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا سے متعلق پروازوں کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ کی دو پروازوں کو پولیس نے گھیرے میں لے کر طیاروں کی تلاشی لی، تاہم مسافر معمول کے مطابق باہر نکل گئے۔
دوسری جانب ڈبلن سے روم جانے والی پرواز کا رخ فرانس کے ایک فوجی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
حکام کے مطابق دھمکیوں کو غیر معتبر قرار دیا گیا ہے، جبکہ ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔